پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت آج دوپہر 2 بجے ہوگا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نان ترقیاتی بجٹ کے لیے 4 ہزار 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ترقیاتی پروگرام کے لیے 1240 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں 3 ہزار 132 ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جاری سکیموں کے لیے 535 ارب 98 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 470 ارب 62 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: نان فائلرز سمیت کن دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے؟
پنجاب ایئر لائن کے قیام کے لیے 1 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خود مختار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت نے الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا، پنجاب کے بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ صرف بجٹ نہیں ایک مشن پیش کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ اجلاس پنجاب اسمبلی پنجاب ایئر لائن ملک محمد احمد خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجٹ اجلاس پنجاب اسمبلی پنجاب ایئر لائن ملک محمد احمد خان کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
لاہور:محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے زیر اثر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔