پنجاب میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے۔
جیو نیوز سے گفت گو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللّٰہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا، ٹیکس بڑھانا آسان ہے، لیکن ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، دو چار بڑے پروجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، یہاں 94 نئے پروگرام لے کر آئے، اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔