وکلا کی سہولت کیلیے پنجاب بار کونسل کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ وکلا ء کی سہولت کے لیے پنجاب بار کونسل کو پیپرلیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب بھر کے وکلا ء گھر بیٹھے آن لائن انرولمنٹ ،سرٹیفکیٹس ، لائسنس ،گڈ سٹینڈنگ ،ویزہ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان خدمات کے حصول کے لئے فزیکل کاغذات جمع کرانے آنا پڑتا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے بارز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر،سیکرٹری رفاقت علی سوہل،سابق وائس چیئرمینز فرحان شہزاد،کامران بشیر مغل،چودھری بابر وحید،اکائونٹ آفیسر رانا محمد عمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ پنجاب بار کونسل کو پیپر لیس کرنے کے منصوبے کے تحت اصل دستاویزات وکلا ء کو واپس کرو دی جائیں گی اور ان کا تمام ڈیٹا سکیننگ کے بعد محفوظ کر لیا جائے گا ،اس سے جہاں وکلا ء کا قیمتی وقت بچے گا وہیںسفری اخراجات بھی نہیں ہوں گے۔علاوہ ازں اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیل کی ایران پر جارحیت اوراہم فوجی شخصیات ،جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بربریت اور وحشیانہ پن سے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، اسرائیل کے جنگی عزائم اور اقدامات پوری امت مسلمہ کے لیے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان اور تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ آواز بلند کرنی چاہیے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل وکلا ء
پڑھیں:
آج کا فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمیٰ بخاری
لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیس کا فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث ہونی چاہیے کہ یہ 9 مئی آخری حربہ تھا، تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو شکست ہوئی ہے۔