بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص سے نئی معلومات آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
(جاری ہے)
نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف معمولی زخموں کے ساتھ، ہر لفظ کے معنی میں ایک معجزہ تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی صدمے میں ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ کیا ہوا اور جو کچھ انہوں نے طیارے کے حادثے کے دوران دیکھا۔ ایمرجنسی کا دروازہ ٹوٹ گیا اور میری سیٹ بھی ٹوٹ گئی۔ جائے وقوعہ پر مقامی لوگوں نے ان کی مدد کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ زمین پر چھلانگ لگا کر طیارے سے بچ گئے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے چھلانگ نہیں لگائی، میں ابھی باہر نکلا، یہ ایک معجزہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے
پڑھیں:
بھارتی طیارے نہیں گرے تو مودی کہیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی کا چیلنج
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر، جس میں انہوں نے 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
راہول گاندھی نے ایوان سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر اُن میں واقعی جرات ہے تو وہ کھڑے ہو کر اعلان کریں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی دلیری ہے تو وہ واضح کریں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی تھی اور بھارتی فضائیہ کے طیارے تباہ نہیں ہوئے۔
راہول گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کئی بار پاک بھارت جھڑپوں میں مداخلت کر کے جنگ بندی کروانے کا دعویٰ کر چکے ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی پارلیمان میں ان دنوں ’آپریشن سندور‘ پر بحث جاری ہے، جہاں اپوزیشن مودی حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر بھارتی طیارے پاک بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ رافیل راہول گاندھی مودی سرکار نریندر مودی وی نیوز