محکمہ موسمیات نے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کے بعد اب شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی کے آسمان پر جزوی بادل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے سلسلے کے تحت ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی تھی، جس نے موسم کو کچھ حد تک خوشگوار بنایا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت معمول سے 6 سے 9 ڈگری زیادہ محسوس کی جائے گی۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت صبح کے وقت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی اور حبس کے باعث غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، کیونکہ بلند درجہ حرارت کے ساتھ نمی کا امتزاج لو کی کیفیت پیدا کرسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔