کراچی: ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 2.
محکمۂ موسمیات نے بتایا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-18