data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گڈاپ، کاٹھور، ناردرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ سپر ہائی وے، ملیر، میمن گوٹھ، ملیر کینٹ میں بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ شہر میں حبس کا ماحول برقرار ہے۔

ادھر ملک کے دیگر شہروں میں کہیں بارش، کہیں آندھی اور کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، تیز ہوائیں اور بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، گرمی کی شدت میں کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی میں  بادل برس پڑے، شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار اور سرجانی میں بوندا باندی جبکہ گلشن اقبال اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گراچی میں موسم شدید گرم بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام نے سکھ کا سانس لیا
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، گرمی کی شدت میں کمی
  • کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • مون سون سے قبل گرد آلود طوفان کی پیشگوئی، گرمی سے عارضی ریلیف کب ملے گا؟
  • کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کیلیے اچھی خبر
  • ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع