ویتنام میں طوفان سے تباہی‘ 3 افراد ہلاک‘ کئی لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام میں سمندری طوفان وٹیپ کے باعث آنے والے شدید سیلاب سے 3افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب نے زرعی شعبے سمیت رہایشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ صوبہ کوانگ تری کے ضلع تریئو فونگ میں 2افراد سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کے دوران ہلاک ہوئے جبکہ ضلع ہائی لنگ میں ایک شہری پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ہمسایہ صوبے کوانگ بنا میں4 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ سیلاب سے 21ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی دھان کی فصل زیرِ آب آ گئی ہے جبکہ ہزاروں ہیکٹر سبزیاں اور مچھلی کے تالاب بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث ہزار وں مرغیاں بھی ہلاک ہو چکی ہیں۔ شدید بارش اور سیلاب نے درجنوں گھروں کو متاثر کیاہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جھاری کس جھاری کس نالے حسن ابدال راولپنڈی ریسکیو 1122 ویگو ڈالا