پاکستان اور مصر کے وزارئے خارجہ میں رابطہ، ایران اسرائیل جنگ پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کو ترجیح دی جائے گی اور کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اس رابطے کا مقصد نہ صرف حالیہ کشیدہ صورتحال پر بات چیت کرنا تھا بلکہ پاکستان اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور مصر کے
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور
ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا، یہ کوڈ چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر لاگو ہوگا۔
وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں ماحول دوست اور پائیدار تعمیرات کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرین بلڈنگ کوڈ وزیراعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کا عکاس ہے۔ چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ لاگو ہوگا۔
وزارت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کے پانی کے ذخیرے کےلیے نئے تعمیراتی ضوابط نافذ کیے جارہے ہیں اور توانائی کی بچت، شمسی ڈیزائن اور گرین چھتیں اب لازمی ہیں۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
قبل ازیں کابینہ کی قانون سازی امور کی کمیٹی نے پاکستان کا گرین بلڈنگ کوڈ (GBCP-2023) اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا کوڈ (RWH-BCP-2023) منظور کیا تھا۔
یہ دونوں کوڈز پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تیار کیے ہیں اور وفاقی وزیرقانون اعظم تارڈ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دونوں کوڈز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔