پاکستانی پائلٹ نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں درجنوں میزائل ایران سے اسرائیل کی جانب گزرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی طیارے کا کاک پٹ بھی دکھائی دے رہا ہے۔
پی آئی اے کی پروز سعودی عرب سے پاکستان آرہی تھی، اس دوران جب طیارہ دمام سٹی کے قریب پہنچا تو پائلٹ کو فضا میں اسرائیل کی جانب داغے گئے درجنوں ایرانی میزائل دکھائی دیے جس پر پائلٹ نے ویڈیو بنادی۔
پائلٹ کی جانب سے کاک پٹ سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی ہے۔
آج کی رات کو اسرائیل کیلئے دن بنا دیں گے’، ایران کی اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی تیاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی جانب
پڑھیں:
ترجمان پی آئی اے کی پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت
پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی چیزیں بھی نظر آتی ہیں۔