ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاکپٹ سے ان میزائلوں کی ویڈیو بنالی، اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیوں کہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ بناتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایئر لائن پائلٹ نے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے