ہانگ کانگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )ایئر انڈیا کا بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر طیارہ تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر واپس ہانگ کانگ لینڈ کرگیا چند روزقبل ایئرانڈیا کے اسی طرح کے بوئنگ جہازکے احمد آباد میں تباہی کا حادثہ پیش آیا جس میں241افراد ہلاک ہوگئے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایئرانڈیا کی فلائٹAI-315 ہانگ کانگ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تاہم ایک گھنٹے کے بعد واپس ہانگ کانگ میں لینڈکرگئی جس کی وجہ پائلٹ کی جانب سے احتیاطی تدبیر بتایا جارہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپتان کوپروازکے دورانتکنیکی خرابی کا شبہ ہوا جس کے بعد انہوں نے منزل کی جانب سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس ہانگ کانگ لینڈ کا فیصلہ کیا جہاں پر طیارے کی جانچ ہورہی ہے.

(جاری ہے)

فلائٹ ریڈار24 نے بتایا ہے کہ ایئرانڈیا کی پرواز AI315 دوپہر 12 بجکر 16 منٹ پر ہانگ کانگ سے روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت بعد واپس لینڈ کر گئی بوئنگ اور ایئر انڈیا نے ہانگ کانگ ‘نئی دہلی کی اس پرواز کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا دوسری جانب امریکا کے نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے کے جائے مقام کا دورہ کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین جلی ہوئی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے پروفائلنگ کے نتائج کا انتظار کرتے رہے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کے ہمراہ امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے عہدیداران نے بھی احمد آباد میں جہاز گرنے کے مقام کا دورہ کیا احمد آباد سے لندن جانے والے اس بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے طیارہ اڑان بھرتے ہی ایئرپورٹ کے قریب موجود میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر جاگرا تھا جس کے نتیجے میں زمین پر موجود 30 افراد بھی اس حادثے کا شکار ہوگئے اس حادثے کو اس دہائی میں ایوی ایشن کا بدترین سانحہ قرار دیا جارہا ہے.

ایئر انڈیا اور بھارتی حکومت حادثے کے مختلف پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے جس میں انجن کے فیل ہونے سمیت دیگر ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے ساتھ ہی حادثے کا شکار جہاز کے ”لینڈنگ گیئر“ اڑان بھرنے اور گرنے تک کیوں کھلے رہے اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں سیکرٹری امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ سین ڈفی نے کہا کہ انہوں نے ایف اے اے اور این ٹی ایس بی کی ٹیموں کو بھارت بھیجنے کے تمام تر عمل میں کردار ادا کیا ہے ان کے مطابق بدقسمت طیارے میں استعمال ہونے والے انجن کو تیار کرنے والی کمپنیوں جی ای (جی ای ایرو اسپیس) اور بوئنگ نے بھی اپنے ٹیموں کو طیارہ گرنے کے مقام پر بھیجا ہے.

امریکی ایوی ایشن حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہی تحقیقات کی سربراہی کرے گا لیکن این ٹی ایس بی ٹیم تحقیقاتی حکام کو بطور امریکی نمائندہ اپنی خدمات فراہم کرے گی جبکہ ایف اے اے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی پہلے ذرائع نے بتایا کہ بوئنگ حکام بھی اپنے طور پر تحقیقات میں مختلف پہلوﺅں پرغور کر رہے ہیں جس میں جہاز کی لینڈنگ کے زاویہ سمیت دیگر ممکنہ وجوہات پر غور کیا جارہا ہے . 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایئر انڈیا ہانگ کانگ جارہا ہے

پڑھیں:

خیرپور: سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا، 4 جاں بحق

فائل فوٹو

خیرپور میں قومی شاہراہ کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا،

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے شکار افراد کھجور کے باغ میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔

پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپور: سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں پر ٹریلر چڑھ گیا، 4 جاں بحق
  • غزہ میں امداد کی مناسب ترسیل نہیں ہو پارہی،اقوام متحدہ
  • فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانک کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے
  • کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
  • کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • اے کے بھارتی نے بے وقوف بنایا، امریندر سنگھ نے رافیل گرنے کے شواہد پیش کردیئے
  • امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا