data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایرانی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے کے تین میڈیا کارکن شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، شہید ہونے والوں میں نیما راجپور اور ماصومیہ عظیمی بھی شامل ہیں۔

نیما راجپور ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں، جبکہ ماصومیہ عظیمی چینل کے براڈکاسٹ سیکریٹریٹ میں ملازمت کر رہی تھیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

میڈیا رپورٹ بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری

شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور فرقہ وارانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو۔

دوسری جانب شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، بعد ازاں شہید کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو روند ڈالا؛ آج غزہ پر 10 سے زائد حملے، متعدد فلسطینی شہید