اسرائیل کی ایرانی سر کاری ٹی وی چینل‘ اسپتالوں‘ عوامی املاک پر بمباری (تہران کی جوابی کارروائی ‘ مزید 8 یہودی ہلاک ‘ایف 35 طیارہ مارگرایا)
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران /تل ابیب /واشنگٹن /ماسکو /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کردیا جس میں 8 اسرائیلی جہنم واصل اور 300 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ایران نے اسرائیل پر 370 میزائل اور سیکڑوں ڈرونز داغے جو اسرائیل بھر میں 30 مقامات پر گرے۔ ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 24 اسرائیلی ہلاک جبکہ 590 سے زاید زخمی ہوئے۔ ایرانی میزائل حملوں کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، تل ابیب میں متعدد اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جب کہ صبح صادق کے وقت ایران کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا۔اسرائیلی فورسز نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کرنے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تہران کی ائراسپیس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تاہم ایران نے اسرائیل کی جانب سے میزائل کے ذخیروں کو نقصان پہنچنے کو ’مذاق‘ قرار دیا ہے، اور تل ابیب کے شہریوں کو فوجی اور دفاعی تنصیبات کے قریبی علاقے خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران پر تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت نشریات جاری تھیں، اسٹوڈیو کی چھت کا ملبہ عملے پر آگرا، جس کے بعد نشریات معطل ہو گئی تھیں، جو بعد میں بحال کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ تہران میں اسپتالوں پر بھی بمباری کی اطلاعات ہیں، مشرقی اور مغربی تہران میں حملے کے بعد کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرمان شاہ شہر میں ایک قریبی ورکشاپ پر حملے کے بعد فارابی اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق تہران کے قریب قم ہائی وے کو اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے اسپتال کی ایک وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ٹوٹے ہوئے شیشے، منہدم چھتیں اور مریضوں کے کمروں میں وسیع پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران میں اس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں اس کے عملے کے ’متعدد‘ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے تل ابیب اور اسرائیل نے تہران کے عوام کو شہر خالی کرنے کی ہدایت کردی۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونی حکومت نے مغربی صوبہ ایلام کے شہر موسیان میں میونسپلٹی کی فائر بریگیڈ کی عمارت پر سفاکانہ حملہ کیا ہے۔ ایرانی فوج نے مغربی ایران میں ایف 35طیارہ، ایم کیو 9 ڈرون سمیت اسرائیل کے 8 جدید ڈرون تبادہ کر دیے۔ اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اور قم کے درمیان ہائی وے پر ہتھیار لے جانے والے ایک ٹرک پر بمباری کی، صہیونی فوج نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ٹرک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچر کو لے جا رہا تھا، فوج کا کہنا ہے کہ شناخت کے چند منٹ بعد ہی اسے نشانہ بنا دیا گیا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو گئے۔ ایرانی پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی، اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اس نے ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لانچرز میں سے ایک تہائی کو تباہ کر دیا۔فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین نے ایک نشریاتی بیان میں کہا کہ ’50 سے زاید لڑاکا طیاروں اور ہوائی جہازوں نے کارروائیاں کیں اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے 120 سے زاید میزائل لانچرز کو تباہ کیا، یہ میزائل اسرائیلی فضائی کارروائیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہونے تھے۔اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے مہرآباد ائرپورٹ پر کھڑے2 ایف 14 طیاروں کو تباہ کیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی ائراسپیس پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے بڑے پیمانے پر ایران میں حملے کیے ہیں‘ وسطی ایران میں اب سے کچھ دیر قبل تازہ حملے میں بھاری نقصان پہنچا ہے۔اقوام متحدہ کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ ایران میں جوہر تنصیبات کو کوئی نیا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کو بتایا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی آپریشن 2 سے 3 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، ہمارے پاس فوجی اہداف کی فہرست موجود ہے، جسے ہم بہت جلد مکمل کر سکتے ہیں‘ اسرائیل کا ہدف یہ ہے کہ جوہری پروگرام کو اتنا نقصان پہنچایا جائے کہ بات دوبارہ سفارت کاری کی طرف لوٹے اور ایک اچھا معاہدہ ہو سکے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ایرانی ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ اگر اسرائیل حملے روک دے تو وہ بھی روکنے کو تیار ہیں، اور مذاکرات کی میز پر واپس آنے کو تیار ہیں، لیکن پہلا قدم اسرائیل کو اٹھانا ہوگا۔ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ایران کے ہتھیاروں کے ذخائر محفوظ اور زیر زمین محفوظ مقامات میں موجود ہیں۔ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر نے کہا ہے کہ ہمارا جدید ساز و سامان، بشمول میزائل، ضرورت پڑنے پر میدان میں آئے گا۔دوسری جانب ایرانی فوج کے جنرل واحدی نے کہا ہے کہ ہم مکمل اور طویل عرصے کی جنگ کے لیے تیار ہیں۔ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دیدی۔ کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے‘ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔ خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پسِ پشت ڈال دینا چاہیے اور ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے‘ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ ایران نے اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی حکام نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ تب ہی سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھیں گے جب وہ اسرائیل کے پیشگی حملوں کا مکمل جواب دے دیں گے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کا کام جاری رہے گا۔ پیر کے روز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زاید اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے‘ ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں۔ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں امریکی سفارت خانے کی ایک برانچ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بتایا کہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے ایک ذیلی دفتر سے ایرانی میزائل ٹکرایا‘ عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے لیکن میزائل لگنے سے سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ پیر کے روز بند رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیونکہ فضا میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے‘تہران پر بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات پیر کو تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں‘خامنہ ای کو شہید کرنے سے تنازع بڑھے گا نہیں بلکہ ختم ہوجائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کو اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے سبوتاژ کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا‘ ہمیں یقین نہیں تھا کہ اسرائیل امریکا کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا‘ اب یہ امریکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرے۔”اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کے گھر کی خواب گاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کرکے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دشمن نمبر ایک قرار دیا تھا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف 2 قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بینجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کو ایک دوہرے وجودی خطرے کا سامنا تھا، ایک طرف ایران کا تیزی سے یورینیم کی افزودگی کی جانب بڑھنا تاکہ جوہری ہتھیار تیار کیے جا سکیں اور دوسری طرف آئندہ سالوں میں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے میں وسیع اضافہ، یہ ایسے خطرات تھے جنہوں نے اسرائیل کو 12 ویں گھنٹے میں فیصلہ کن جواب دینے پر مجبور کر دیا۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اب ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل ختم کرنے کی راہ پر چل پڑا ہے۔اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے ایران کے ساتھ جنگ کے تناظر میں امریکا سے مدد مانگ لی۔عالمی خیبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا سے اپیل کی ہے کہ فورڈو جوہری تنصیب جیسے مضبوط اہداف پر حملوں کے لیے مدد کرے۔یائر لاپید نے سی این این سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی یہ جوہری تنصیب محض اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی پارلیمانی ارکان ایک بل تیار کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں تہران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کی جانب پیش قدمی کرسکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کو جاری بیان میں جوہری ہتھیار نہ بنانے سے متعلق اپنا موقف دہرایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا‘ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے‘ انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ایران کے پاس 60 دن تھے، 61 ویں دن میں یہ ہونا ہی تھا، جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ روس نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے حق دفاع کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سب کے لیے واضح ہیں‘ سب سے پہلے اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنایا ہے۔ ترکیہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ صدر جب طیب اردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے‘ ایران جوہری تنازع کے حل کا واحد راستہ سفارت کاری ہے‘اسرائیل اپنے اقدامات سے اپنا وجود خطرے میں ڈال رہا ہے۔
آپریشن صادق 3 کے تحت ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر داغے گئے بیلسٹک میزائل اپنے ہدف کی جانب جارہے ہیں،نیچے ایران میں گرفتار ہونے والے اسرائیلی جاسوس،برابر میں اسرائیلی شہر حیفہ میں تباہ کی گئی آئل ریفائنری جبکہ ایرانی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں،فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فضائیہ نے اسرائیلی وزیراعظم اسرائیل کی جانب سے نے کہا ہے کہ ایران کے مطابق اسرائیل ایران نے اسرائیل میڈیا سے گفتگو نقصان پہنچا ہے میزائل لانچرز مسعود پزشکیان بیلسٹک میزائل مار کرنے والے میزائل حملوں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نشانہ بنایا اور اسرائیل کہ ایران کے نے ایران کے اسرائیل نے میں امریکی اسرائیل پر اسرائیل کے کہ اسرائیل اسرائیل کو کرتے ہوئے کے ترجمان کے درمیان کہ ایرانی تہران میں ایک تہائی ایران میں حملوں کے ایران کی تہران کے ہے کہ وہ کے خلاف کے ساتھ رہے ہیں تباہ کر کرنے کی کیا گیا تل ابیب حملے کے سے زاید کا کہنا فوج کے کے صدر کر دیا اور اس کے بعد جنگ کے کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
اسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا
اسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق دوران نشریات ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملہ ہونے پر اینکر اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف پنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی عراق سے مزید 268پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی ایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم