ایشیاکپ؛ سرحدی کشیدگی کے باوجود ‘بھارت’ ایونٹ میں حصہ لے گا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، کیونکہ ایشیاکپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا، تاہم میزبانی کے حقوق بھارت کو دیے جائیں گے۔
ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، لیکن ابھی تک اس کا باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔
فوربس کی رپورٹ کے مطابق، اگر پاکستان یا بھارت ایونٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو ایونٹ کے میڈیا حقوق (جو 170 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ہیں) پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اس صورت حال کو پیچیدہ ہونے سے بچانے اور ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار