4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع ہو گئی، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو گیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی پولیس کے 51 اہلکاروں کو 7 پاپ سائٹس پر تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق 3 شفٹوں میں 4 ڈسٹرکٹس کی مکمل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، اور 5 خصوصی ایمرجنسی رسپانس وہیکلز کو بھی پاپ سائٹس پر پہنچا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاپ سائٹس پر
پڑھیں:
کراچی: تھانے سے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔