پی ٹی سی ایل گروپ کی ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ شراکت داری قائم
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل سروسز ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یو فون4G) نے ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس کا مقصد ایک انقلابی مالی ضمانتی نظام متعارف کرانا ہے، جو مختلف صنعتوں اور اداروں میں ڈیجیٹل ٹولز، ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز اور انٹرنیٹ آف تھنگز آلات کے استعمال کو فروغ دے سکے۔اس انقلابی اشتراک کے تحت ادائیگی کے طریقہ کار میں سہولت کی فراہمی کے علاوہ چھوٹے بڑے کاروباری اداروں کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی لاگت میں نمایاں کمی کی جائے گی، جس سے پی ٹی سی ایل گروپ کا ’’ڈیوائس ایز اے سروس‘‘ پورٹ فولیو بھی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ پروگرام کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے اداروں کو فلیگ شپ فونز، ٹیبلیٹس، حسبِ ضرورت ہینڈ ہیلڈز، آئی او ٹی، ڈیجیٹائزیشن اور نیٹ ورکنگ آلات سمیت مختلف اقسام کی ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ ٹی پی ایل انشورنس کی منفرد کریڈٹ رسک مٹیگیشن سہولت کی بدولت گروپ آسان ادائیگیوں کے منصوبے فراہم کرے گا، تاکہ پاکستان کے بدلتے ہوئے کاروباری منظرنامے کو تکنیکی طور پر مستحکم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 38 ہزار 4 سو 12 کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.95 روپے سے کم ہو کر 282.75 روپے پر آگیا۔