کوہلی کا ایک لائیک؛ اونیت کی برانڈ ویلیو 30 فیصد بڑھا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ماڈل اونیت کور کی 'نامناسب تصویر' کو لائیک کرنے سے اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر حادثاتی لائیک نے بالی ووڈ اداکارہ کی قسمت کا دروازہ بھی کھول دیا ہے، انکی ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کی اسپانسر شدہ پوسٹس کی قیمت 2 لاکھ بھارتی روپوں سے بڑھ کر 2.
اپنی تصویر پر کوہلی کے لائیک کے بعد اونیت کور نے مبینہ طور پر 12 نئے برانڈ کی توثیق کے معاہدے کیے ہیں، اسی طرح اداکارہ سوشل میڈیا پر بحث کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلیمرس فوٹو شوٹ جاری کیا جو تیزی سے وائرل ہوا جبکہ اسی دوران اداکارہ و ماڈل کے فالوورز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں
خیال رہے کہ مئی کے آغاز میں اونیت کور کی ایک تصویر پر ویرات کوہلی کے لائیک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی، جس پر کوہلی کو وضاحت پیش کرنا پڑی، انکا کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی
سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں۔
مزید پڑھیں: دال میں تو کچھ تو کالا ہے؛ اداکارہ کی بولڈ تصویر لائیک کرنے پر کوہلی صفائیاں دینے لگے
تاہم مداح ویرات کی جانب سے وضاحت کے باوجود انکا نام بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ جوڑ رہے تھے، جس سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی اداکارہ کی اونیت کور
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔