لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایف آئی اے نے لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ملوث مبینہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے پانیوں میں ایک اور کشتی حادثہ، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مذکورہ کارروائی ایف آئی اے کمرشل سرکل کوہاٹ نے کی اور گرفتار ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اکاخیل پاراچنار ضلع کرم کا رہائشی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب امیگریشن کی خصوصی عدالت (سینٹرل) پشاور نے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
ملزم کو ایف آئی آر نمبر 13/2025 کے تحت دفعات 3-6 پی ایس ایم اے 2018، 22 ای او 1979 اور 109 پی پی سی کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم فروری 2025 میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شعیب حسین ساکن پاراچنار ضلع کرم کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، شعیب حسین کے لواحقین کی جانب سے ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 36 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی تھی تاکہ اسے لیبیا پہنچایا جا سکے۔
مزید پڑھیے: مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس کام ان کا ایک اور ساتھی بھی ملوث ہے جس کی شناخت افتخار عرف ملنگ کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت مبینہ طور پر لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔
ایف آئی اے کوہاٹ نے گرفتار ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 6 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہے۔
مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی اسمگلر گرفتار انسانی اسمگلنگ کوہاٹ لیبیا کشتی حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلر گرفتار انسانی اسمگلنگ کوہاٹ لیبیا کشتی حادثہ انسانی اسمگلنگ کشتی حادثہ ایف آئی اے میں ملوث
پڑھیں:
حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کیلئے بہترین مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن اس جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ’انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بےروزگار افراد کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس کا مقصد یہی تھا کہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں کو کافی حد تک کم کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کے لیے اندرون و بیرون ملک بہترین معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیےکام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بہتر مستقبل کے حصول کی کوشش میں کسی بھی گمراہ کن راستے کو اختیار کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔