گجرانوالہ:

ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے۔ ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے۔ شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 10 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کارروائی کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان نے 39 معصوم شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 25 لاکھ روپے وصول کیے اور مجموعی طور پر 9 کروڑ 75 لاکھ روپے ہتھیائے۔ یہ شہری لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے، جس میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان خطرناک اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر قمر نے اعلان کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ آئندہ کوئی شہری ایسے دھوکے کا شکار نہ ہو۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ایف آئی اے

پڑھیں:

اسلام آباد: خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم اسد شیراز پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی سے شکایت کنندہ اور اُس کی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز میں جعلی انداز میں ترمیم کی اور انہیں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا، ملزم متاثرہ خاتون اور اُس کے اہلِ خانہ کو مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرتا رہا۔

این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جی-10 اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گی ہے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ، 46 مسافر زخمی
  • اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے نے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی وغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون ،کوئٹہ اور گوادر میں مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
  • بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوئے چار ملزمان کراچی سے گرفتار
  • حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار، 75 لاکھ روپے برآمد، ایف آئی اے