راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

قتل کی واردات کا مقدمہ گشت کرتے پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مکان کی اندر جاکر دیکھا تو خاتون زہرش فیصل شدید زخمی ہوکر دم توڑ چکی تھی اور لاش صوفے پر پڑی تھی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے نفیس اختر کی شناخت مقتولہ کے بھائی اور نوید کیانی کی شناخت مقتولہ کے جیٹھ کی حیثیت سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی خاندان میں ہی فیصل محمود سے ہوئی جس سے تین سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ مقتولہ کا خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کی لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک

لاہور:

چوہنگ کے علاقے میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا، جہاں 4 ملزمان نے انہیں روک کر خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔

متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق تین ملزمان جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان تھیں نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں فون کے ذریعے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا گیا۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، تاہم بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت جان بچ گئی۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ چوہنگ اور ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مفرور کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل،رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا
  • چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک
  • گھگھر پھاٹک میں بلوچستان کے جوڑے اور بچے کا قتل، مقتولہ کے بھائی اور والد پر مقدمہ درج
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • کراچی میں جوڑے کے قتل میں بڑی پیش، مقتولہ کا بھائی ہی ملوث نکلا
  • کراچی میں گوجرانوالہ کے جوڑے کا قتل، مقتولہ کا بھائی ہی بہن بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا
  • مستونگ، پسند کی شادی کے سات سال بعد میاں بیوی کا قتل
  • مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل