Juraat:
2025-11-03@00:12:48 GMT

غریب کا دشمن غریب

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

غریب کا دشمن غریب

میری بات/روہیل اکبر
۔۔۔۔۔۔۔
شیخ رشید پرانے اور عوامی سیاستدان ہیں ۔ان کاایک جملہ بہت ہی خوبصورت ہے کہ پاکستان میں غریب ہی غریب کا دشمن ہے ۔اوپر والے تو سبھی ایک دوسرے کا نہ صرف بھر پور خیال رکھتے ہیں بلکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بھی بن جاتے ہیں جبکہ ملک کا غریب طبقہ ایک دوسرے کا جانی دشمن ہے، جہاں موقع ملتا ہے ایسے ایسے تشد کے طریقے سامنے آتے ہیں کہ دل دھک دھک کرنا شروع کردیتا ہے۔ اس وقت پنجاب میں ٹریفک پولیس کی طرف سے چالان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں نے شہریوں کوشدید پریشان کررکھا ہے۔ عوام پہلے ہی بدترین معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کا شکار ہے۔ اس وقت شہری مہنگائی، بدامنی، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہیں۔ روز بروز بڑھتی ہوئی اشیاء خورونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کی قوت خرید کو متاثر کر رکھی ہیں اوپر سے بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ اور بجلی کی غیر یقینی دستیابی نے عوام کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اب رہی سہی کسر ٹریفک پولیس نے پوری کردی ہے بعض اوقات تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وقت کی ترجیحات میں عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنا نظر آتا ہے ۔اس ضمن میں حکومت کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اقدامات کو انتقامی سیاست کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے حکومت سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کو دبانے میں مصروف ہے۔ اس سے نہ صرف عوام میں مایوسی اور بے اعتمادی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے بلکہ معاشرتی توازن بھی بگڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرحدی صورتحال کی نازک صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مسلسل چوکنا رہنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر ملک کی داخلی صورتحال غیر مستحکم ہو تو بیرونی خطرات کا سامنا کرنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ معاشی عدم استحکام کے اثرات براہ راست عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑ رہے ہیں۔ پاکستان کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معیشت پر مزید دباؤ ڈال رہے ہیں ،جس کے نتیجے میں بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔ ان مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے پولیس کے نظام میں اصلاحات ضروری ہیں،ورنہ حالات بگڑ بھی سکتے ہیں کیونکہ اس وقت مہنگائی کا طوفان ہر گھر کی دہلیز پر دستک دے رہا ہے ، مزدور کی اجرت دو وقت کی روٹی کے لیے ناکافی ہے، پیٹرول، آٹا، بجلی، گیس سب کچھ عوام کی پہنچ سے باہر ہو رہا ہے اور ایسے میں ٹریفک پولیس کا چالانوں کی بھر مار کرنا غربت کی ماری اس قوم پر ظلم سے کم نہیں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں آج کل ہر موٹر سائیکل سوار، ہر رکشہ ڈرائیور اور ہر پرائیویٹ گاڑی والا ایک ہی فقرہ دہراتا ہے ”اب تو سانس لینے پر بھی چالان ہو جائے گا”! شائد اسی لیے سڑکوں پر وردی پہنے، ہاتھ میں چالان بک لیے کھڑے ٹریفک وارڈن اکثر ایک مخصوص ہدف کے تحت شہریوں کو روک روک کر چالان کر رہے ہیں ۔یہ ”یومیہ ٹارگٹ” سسٹم درحقیقت عوام سے زبردستی پیسے نکلوانے کا ایک نیا ہتھکنڈہ بن چکا ہے۔
تصور کریں کہ ایک مزدور جو روزانہ 1000 روپے کماتا ہے اگر وہ بغیر ہیلمٹ کے پکڑا جائے اور اس پر 2000 روپے کا چالان ہو جائے تو وہ کیا کھائے گا؟ بچے کوا سکول کیسے بھیجے گا؟ایک طالبعلم جس کے پاس رجسٹریشن نہیں یا ایک غریب رکشہ ڈرائیور جو سگنل کراس کر جائے ان سب پر ہزاروں کے چالان کر دینا انصاف نہیں بلکہ ”ریاستی زیادتی” ہے ۔اس وقت لاہور میں سیف سٹی کیمرے اور اے این پی آر سسٹم نے چالانوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ایک شخص کو مہینے کے آخر میں پتا چلتا ہے کہ اس پر 5، 6 یا 10 چالان لگ چکے ہیں ،وہ بھی بغیر کسی اطلاع، وارننگ یا موقع فراہم کیے یہ عمل نہ صرف غیر شفاف ہے بلکہ عوام کے لیے باعثِ ذہنی اذیت بھی ہے جس پر عوام کی شکایات ہے کہ ہمیں آگاہی نہیں دی جاتی بلکہ جرمانہ کر دیا جاتا ہے شکایات سننے کے لیے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں۔ چھوٹی چھوٹی خلاف ورزیوں کو بھی سنگین جرم بنا کر جرمانے تھوپے جاتے ہیں جس سے شہریوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے اگر حکومت سنجیدگی سے سوچے کہ جرمانے کی شرح آمدنی کے مطابق ہو۔ ایک مزدور، ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک لگژری کار والے پر ایک ہی رقم کا چالان سمجھ سے بالاتر ہے۔ پہلی بار خلاف ورزی پر وارننگ سسٹم ہو چالان کے بجائے شہری کو خبردار کیا جائے ۔ٹریفک قوانین کی عملی تربیت دی جائے ۔قانون صرف سزا نہیں بلکہ رہنمائی بھی ہونی چاہیے۔ ٹارگٹ بیسڈ چالان سسٹم ختم کیا جائے ،ورنہ قانون ایک ”ریاستی بھتہ”بن جائے گا ۔اس لیے شہریوں کی شکایات کے لیے آزاد فورم بنایا جائے جہاں شہری اپنی بات بغیر خوف کے رکھ سکیں کیونکہ ریاست اگر واقعی ماں کی مانند ہے تو اُسے اپنی اولاد کو سڑکوں پر تنگ نہیں کرنا چاہیے غریب عوام پر جرمانے ٹھونس کر ان کی غربت اور بے بسی کا مذاق نہ اْڑایا جائے۔ چالان اگر اصلاح کے لیے ہوں تو قابلِ قبول ہیں اگر وہ صرف خزانے بھرنے کا ذریعہ بن جائیں تو پھر یہ انصاف نہیں جبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات تو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ ٹریفک پولیس والوں کا چالان کرنے کا مقابلہ ہورہا ہے۔ اسی لیے تو 2025 میں پنجاب پولیس نے 6.

75 ملین سے زائد چالان جاری کیے جن سے تقریباً 4 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں ۔ڈیڑھ ارب سے زائد روپوں کے ای چالان ہدف کے بعد لاہور کے لئے علیحدہ سے11 ارب روپے کی آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں 6 ارب روپے سے زائد کے چالان تھے جن میں سے کچھ کو عدالت کے ذریعے ضبط شدہ گاڑی نیلام کرنے تک کارروائی کی گئی۔ آن لائن فورمز پر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ہر ٹریفک وارڈن کو روزانہ چالان کا ہدف دیا گیا ہے (مثلاً 25 چالان روزانہ) تاکہ ادارے اپنی ریونیو ٹارگٹ پورا کر سکیں ۔اس دباؤ کی وجہ سے بعض اوقات غیر سنجیدہ یا معمولی خلاف ورزیوں پر بھی چالان کیے جا رہے ہیں ۔پنجاب میں ٹریفک چالانوں کی ”بھرمار”دراصل نئے قانونی، تکنیکی اور ریونیو اہداف کی وجہ سے ہے ۔اس لیے شہریوں کو بھی چاہیے کہ مناسب احتیاطیں اختیار کریں اور قواعد کی پابندی کریں تو چالان کا خطرہ کم ہو سکتا ہے ۔ورنہ غریب ٹریفک وارڈن اپنی نوکری بچانے کے لیے اپنے سے بھی غریب لوگوں کے چالان کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس چالان کر کا چالان عوام کی عوام کے رہے ہیں رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آج گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے یو سی 3 میں اسپرے کیا جائے گا۔ مہم کا افتتاح چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اسپرے مہم کا مقصد عوام کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ ان کو بنیادی سہولتیں ان کے گھر کی دہلیز تک میسر کی جائیں۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن کے عملے کو ہدایت کی کہ اسپرے کے عمل کو مکمل تسلسل اور ذمے داری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ کسی علاقے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹاؤن کے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم کو مربوط انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔ بالخصوص چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہر یو سی میں دو گاڑیاں روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر کی جا سکیں اور عوام کے جان و مال محفوظ رہے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور بلدیہ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • ای چالان سسٹم کیخلاف ایڈووکیٹ راشد رضوی کی سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن داخل
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
  • گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز
  • ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے‘سنی تحریک
  • سڑکیں کچے سے بدتر، جرمانے عالمی معیار کے
  • ای چالان کو سکھر، لاڑکانہ حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے، شاداب نقشبندی
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا نظام دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے پر غور
  • ای چالان: کراچی میں کن مقامات پر کیمرے  نگرانی کررہے ہیں؟