راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت  ہوئی ہے جب کہ پولیس ٹیم نکاح کی تصدیق  کے لیے مظفرآباد روانہ ہوگئی جہاں سدرہ کے دوسرے خاوند عثمان و اہل خانہ کو باقائدہ شامل تفتیش کرکے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سب انسپکٹر شعیب احمد کی سربراہی میں مظفرآباد آزاد کشمیر روانہ ہوئی ہے۔

تفتیشی ٹیم کا مقصد سدرہ کے مبینہ دوسرے شوہر عثمان سے نکاح کی تصدیق اور متعلقہ دستاویزات کا حصول ہے جب کہ  عثمان اور اس کے اہلخانہ کو شاملِ تفتیش کرکے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں مقدمے میں ملوث سات ملزمان عصمت اللّٰہ، ضیا الرحمان، عرب گل، امانی گل، ظفر اللہ، صالح محمد اور رکشہ ڈرائیور خیال محمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔ اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ گورکن راشد محمود اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند ہیں۔

پولیس نے عصمت اللّٰہ کے گھر سے سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈی وی آر تحویل میں لے کر ڈی کوڈنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ تاہم پولیس کو ڈی وی آر کو ڈی کوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی وی آر ڈی کوڈ ہونے کے بعد  11 سے 17 جولائی کے درمیان اور بعد کی سرگرمیوں کا خاص طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران  اب تک سدرہ کی نعش کو قبر ستان منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ، قبر کھدائی کے آلات، اور دیگر شواہد بھی برآمد کرچکی ہے  جبکہ سدرہ کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ ابھی برآمد ہونا باقی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونے فرانزک سائنس ایجنسی لاہور جمع کرا دیے گئے ہیں۔

ملزمان کا ریمانڈ یکم اگست جمعہ کو مکمل ہو گا، جس کے بعد پولیس انہیں عدالت میں پیش کر کے عدالت کو  اب تک کی تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سدرہ کے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما خولہ چودھری کو راولپنڈی کچہری میں پیش کردیا گیا
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مجبوری نے عورت کو مرد بنا دیا، مگر غیرت نے بھیک مانگنے نہیں دی
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • 20 سال سے پشاور، راولپنڈی اور نوشہرہ میں ایف سی کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنیوالے 4 گینگسٹر ہلاک
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق