خیبرپختونخوا: تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیاہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔