کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔

ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے کا قتل، مقتولہ کا بھائی گوجرانوالہ سے گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، مقتول ساجد کے ساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی ساتھ گیا تھا، احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے، دونوں میں کراچی جا کر ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

شبہ ہے کہ احتشام کے ذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا، جوڑے کے قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے اس نے پولیس یا کسی سے رابطہ نہیں کیا، ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قتل میں ملوث کا بھائی عاصم اور کے قتل

پڑھیں:

سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار

پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت قرار۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔

دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ آج وزیراعظم کا استقبال سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے بے مثال انداز میں کیا گیا، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب اس قدر عزت و تکریم دیتا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔ وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے، ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

اس وقت پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محبت کے چند ذرائع
  • گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
  • گوجرانوالہ: مضرصحت کھانا کھانے سے 4 بچوں کی اموات،کھانے میں زہر کی تصدیق ہوگئی
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا