Islam Times:
2025-08-02@21:35:47 GMT

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے روز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2 نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے دیو سر اکھل میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔ اس تازہ شہادت سے رواں ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے روز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2 نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے کے علاقے کے روز

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کا سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر بیان

غازی ملت کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انھوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نے 1915ء سے 2003ء تک نشیب و فراز سے بھرپور اور اصولوں پر استوار زندگی گزاری، اُنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن کشمیری مسلمانوں کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے نجات دلانا اور ان کی امنگوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا، ان کا یہ مشن آج بھی زندہ ہے اور کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان تک ہم اسے جاری رکھیں گے، کشمیری عوام آزادی کی اس جدوجہد کو خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔ غازی ملت کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نے 1915ء سے 2003ء تک نشیب و فراز سے بھرپور اور اصولوں پر استوار زندگی گزاری، اُنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ اپنے مؤقف پر قائم رہے، اُن کی شخصیت تحریکِ آزادی کشمیر کا ایک ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے۔ قومی تحریکوں میں عسکری و پارلیمانی قیادت دونوں کی اہمیت ہوتی ہے اور غازی ملت نے دونوں میدانوں میں اپنا قائدانہ کردار بھرپور انداز میں ادا کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 19 جولائی 1947ء کو جب سری نگر میں مسلمانوں کو اجتماع کی اجازت تک نہ تھی تو غازی ملت نے اپنی رہائش گاہ پر قرارداد الحاق پاکستان منظور کروا کر کشمیری قوم کے مستقبل کی سمت متعین کی، آج مقبوضہ کشمیر کے عوام اسی قرارداد کی روشنی میں بدترین بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیری اپنے تشخص اور حقِ خودارادیت پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محبوبہ مفتی کا کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
  • مودی سرکار آپریشن سندور میں بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کرے، سابق فوجیوں کا مطالبہ
  • کراچی،نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ،متعدد دکانوں کی تلاشی
  • بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7 کشمیریوں کو شہید کیا
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • حماس غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنیکے درپے ہے، صیہونی میڈیا
  • بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا
  • معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر بیان