بالی ووڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو آخرکار ان کی اداکاری کا سب سے بڑا قومی اعزاز ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ مل گیا۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ جلد ہی ان کا شمار بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’چک دے انڈیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کو گرویدہ بنائے رکھا۔ اگرچہ انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈز ملے، لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’نیشنل ایوارڈ‘ سے وہ اب تک محروم تھے۔

مگر اب یہ انتظار ختم ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعلان بھارت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر یکم اگست کو کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، جنہوں نے فلم ’بارہویں فیل‘ میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

اسی تقریب میں معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی فلم ’مسز چیٹرجی‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے اس اعزاز کے ملنے پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حکومتِ بھارت اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں ان کے چہرے پر خوشی اور فخر صاف دکھائی دے رہا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یہ بھی یاد رہے کہ فلم جوان میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول ادا کیا تھا، اور فلم میں وہ سات مختلف روپ اختیار کرتے نظر آئے، جو ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

33 سال کے طویل انتظار کے بعد یہ ایوارڈ نہ صرف شاہ رخ خان کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ اُن تمام مداحوں کے لیے بھی خوشی کی خبر ہے، جو برسوں سے اس لمحے کے منتظر تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیشنل فلم ایوارڈ شاہ رخ خان

پڑھیں:

 فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ

 فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ  فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے  قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو  امریکہ   کی جانب سے نظر انداز  کیے جانے  پر  مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔ 

جمعہ کے روز گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور مسئلہ فلسطین کے مناسب تصفیے کے لیے مثبت کوششیں کرنی چاہئیں۔

چین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے، غزہ اوردریائے اردن کے  مغربی کنارے سمیت تمام فلسطینی علاقوں پر فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے موثر  اختیار کی حمایت کرتا ہے اور “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کا حامی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن  بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ چین کے خلاف امریکی نمائندے کی بہتان تراشی ناقابل قبول ہے، چینی نمائندہ برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا یکم اگست ، پیپلز لبریشن آرمی کا 98 واں یوم تاسیس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سرپرست اعلٰی پاکستان بزنس فورم یورپ محمد ابراہیم ڈار نے سابق نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا
  • 33 سالہ انتظار ختم،شاہ رخ خان کوبڑی خوشخبری مل گئی
  • 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
  •  فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن 
  • پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان کی اقوام متحدہ میں نمائندگی، وطن عزیز کیلیے اعزاز
  • کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 نئے ڈائریکٹرز شامل
  • پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب
  • احسن اقبال کی این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نو، آبادی 24.15 کروڑ تک منجمد کرنے کی سفارش