ایران میں پھنسے 107 پاکستانی پی آئی اے پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن واپس لائے گئے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ تمام مسافر زمینی راستے کے ذریعے ایران سے ترکمانستان منتقل کیے گئے جہاں سے ان کی فضائی واپسی ممکن بنائی گئی۔
اس اہم انسانی و سفارتی مشن میں تہران اور اشک آباد میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی مدد سے پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت نقل و حمل ممکن ہو سکی۔ پی آئی اے کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ کی گئی تھی تاکہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مسافروں نے اس بروقت اقدام پر حکومتِ پاکستان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قابل تحسین اور اطمینان بخش قرار دیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن نے ایک بار پھر مشکل گھڑی میں اپنی دہائیوں پر محیط روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات قومی مفاد میں پی آئی اے کے عزم کا مظہر ہیں۔
ایران میں پھنسے 107 پاکستانی پی آئی اے پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد

.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران میں پھنسے موجود پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی پرواز پی آئی اے کی اسلام آباد وطن واپس کے ذریعے کی فضائی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔