لکی مروت: پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لکی مروت کے تورواہ برساتی نالے میں گیس پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی گئی۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پائپ لائن
پڑھیں:
میساچوسٹس سے فرار ہونے والی پالتو چھپکلی کی واپسی، پولیس پکڑنے میں ناکام
امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویبسٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟
ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران فوری طور پر علاقے میں پہنچے لیکن بدقسمتی سے چھپکلی کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ ‘گوس’کو اس سے قبل ریاستی سرحد پار تھامسن، کنیکٹی کٹ میں بھی دیکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پانی کی چھپکلی کو میساچوسٹس میں بغیر خصوصی اجازت کے بطور پالتو جانور رکھنا غیر قانونی ہے، اور گوس کے مالک کے پاس ایسی کوئی اجازت موجود نہیں تھی۔
واضح رہے کہ پانی کی چھپکلی یا ‘مانیٹر لیزرڈ’ عام چھپکلیوں سے نسبتاً بڑی اور کئی فٹ لمبی، طاقتور اور خطرناک ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چھپکلی ماحولیات