لاہور؛ بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لاہور:
بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔
گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا
پڑھیں:
لاہور میں 4 افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی
لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔
مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔