کراچی؛ ذاتی دشمنی پر گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی عمر بن خطاب مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں عتیق الرحمٰن اور سیف الرحمٰن جبکہ زخمی میں 25 سالہ ثناء گل شامل ہے۔
ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتحاد ٹاوٴن کے اولڈ W25 اسٹاپ، مسجد امیر معاویہ کے قریب گھر کے اندر پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے 2افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ نبیلہ نامی خاتون کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ موقع سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے، ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق سیف الرحمٰن نامی شخص خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے ایک شادی شدہ خاتون نبیلہ کو کراچی لایا۔ نبیلہ کا شوہر سنگ گل، اپنے بھائیوں مدھو اور اناری کے ہمراہ خاتون کو واپس لینے کی غرض سے جائے وقوعہ پر پہنچے، اسی دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مدھو اور سیف الرحمٰن دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ سیف الرحمٰن کا بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی اور فرار ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف الرحم ن
پڑھیں:
کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
اسکرین گریبکراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہونے کا شبہ ہے، 6 مختلف حملوں میں استعمال گولیوں کے خول میچ کرگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں نے ایک ہی ہتھیار استعمال کیا، یہ تمام واقعات ڈھائی سے تین ماہ کے دوران پولیس پرحملوں کے دوران پیش آئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحقیقات جاری ہیں، مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس چوکی میں اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا، بن قاسم کے علاقے میں اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
قیوم آباد میں چوکی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی اور شہری جاں بحق ہوا تھا، ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔