data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ایک ماہ سے مفرور تھا۔ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو ایس ایچ او کوٹری قاضی شہزاد نے کوٹری تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹری میں 2مئی کو عبدالحفیظ شورو نے اپنی بیوی شبانہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے رپوش ہوگیا تھا جس کے قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی قربان شورو کی مدعیت میں درج ہوا تھا ملزم کوٹری خانپور کے قریب رہائش پزیر ہے ملزم واقعہ کے بعد سے مفرور ہوگیا تھا۔کوٹری پولیس نے مخفی اطلاع پر ٹھٹھہ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امبرین شورو کے قتل پر تحقیقات چل رہی ہے ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔امبرین کی قبر کشائی کیلئے مجسٹریٹ کو لیٹر لکھ دیا ہے جسے ہی احکامات ملے گئے قبرکشائی کرائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چند ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیجرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نفری کی کمی ہے نئے نوجوان بھرتی ہوکر جامشورو پولیس میں شامل ہوئے ہیں جلد وہ اپنی ٹریننگ مکمل کرکے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بھی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چاہیے اور اپنے اردگرد ماحول میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر فوری پولیس کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا  ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی  ۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  •  ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار