بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلیے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
مستحق افراد کو بیرون ملک میں روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات ہوئی جس میں بے نظیر ہنرمند پروگرام اور مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمتوں پر بات چیت کی گئی۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور اُن کے اہل خانہ کو ہنرمند پروگرام کے ذریعے خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے مقامی و بین الاقوامی روزگار کے موقع پید ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور بیرون ملک میں پروگرام کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ تربیت کے دوران عالمی مارکیٹ کے مطابق ہنر سکھائے جائیں گے۔ ملاقات میں پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور روکروٹمنٹ ایجنٹس کو پروگرام سے جوڑنے پر اتفاق بھی کیا گیا جبکہ دونوں شعبوں کے درمیان فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صرف مالی امداد نہیں، اب بی آئی ایس پی خود کفالت کے مواقع فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروگرام کے بیرون ملک
پڑھیں:
آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون ون میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا۔ یہ لیب زونگ فورجی کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سہولت کو ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔