رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیدیا۔ا قومی اسمبلی میں بجٹ کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ لانے کی بجائے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید بوجھ تلے دبا دیا ، 98فیصد فیصد پاکستانی طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، بجٹ میں ریلیف کا کوئی ذکر نہیں۔
صبحین غوری نے ترقیاتی اسکیموں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 2025-26 کا حجم 4224 ارب، مگر خواتین کو کوئی حصہ نہ دیا گیا،خواتین پاکستان کی 51 فیصد آبادی، مگر ترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظر انداز کیا گیا،پارلیمان کی 18 فیصد خواتین نمائندہ ارکان مسلسل حکومتی نظراندازی کا شکار،مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین بھی عوام کی نمائندہ ہیں، ترقیاتی فنڈز ان کا حق ہے ،وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم نے گزشتہ سال فنڈز کا وعدہ کیا، مگر کوئی عمل نہ ہوا،خواتین پارلیمنٹرینز کے لیے الگ اسکیم نہ ہونا حکومت کی عدم سنجیدگی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کے باوجود خواتین سے متعلق منصوبے شامل نہ ہو سکے،خواتین کی ترقی کو نظر انداز کرنا آئندہ سیاسی حکمت عملی پر سوالیہ نشان ہے،حکومت نے خواتین پارلیمنٹرینز سے کیے گئے وعدے دو سال سے پورے نہیں کیے ،اقلیتوں کی ترقیاتی ضروریات کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دیدی پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔
انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے، اسے کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔