فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات؛ آنے والے دنوں میں خوش آئند باتیں نکلیں گی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لیے عزاز قرار دیا اور کہا کہ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریق نے خوش گوار ماحول میں متعدد اور وسیع معاملات پر بات کی اور اس دوران پاک-امریکی تعلقات مفصل طور پر زیر بحث آئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان شاید ایران کو بہتر سمجھتا ہے، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی اور صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی۔
فیلڈ مارچل دورہ امریکے کے دوران مزید اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر فیلڈ مارشل نے کہا کہ کے مطابق
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
ایف بی آر مانیٹرنگ ٹیم نے ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات حاصل کرلی
مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار کرلی گئیں اور ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم نے شہریوں کے آن لائن رویوں، پوسٹس اور ویڈیوز سے اہم مالیاتی ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، بنگلوں، فلیٹس، فارم ہاؤسز اور دیگر قیمتی اثاثوں کی نمائش کرنے والے مگر گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ مہنگے کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شادی یا قوالی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ان افراد کی نادرا سے مدد لے کر شناخت مکمل کرلی ہے، جب کہ ان کے اخراجات، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مہنگے ہوٹلوں میں کھانوں کی نمائش کرنے والے اور بیرونِ ملک پرتعیش سفر دکھانے والے افراد کے بھی مالی گوشوارے چیک کیے جا رہے ہیں۔ابتدائی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دولت، گاڑیوں، یا تقریبات کی نمائش تو کی مگر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ثبوت کی بنیاد پر کارروائی ہوگی اور غیر ظاہر شدہ آمدنی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔