ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہو گا: مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہو گا۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لنچ پر ملاقات کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات، ظہرانے میں شرکتامریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات جاری ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی بڑھے، فیلڈ مارشل اور ٹرمپ ملاقات کا فوکس ایران اسرائیل جنگ اور بھارت ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا فوکس ایران اسرائیل جنگ اور بھارت ہو گا، میرا خیال ہے کہ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ پر فیلڈ مارشل کا تجزیہ سننا چاہیں گے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک یا دو دن میں فیصلہ کر لیں گے کہ امریکا جنگ میں شامل ہو گا یا نہیں، بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی قیادت کو ٹرمپ نئے زوایے سے دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہیں جیتنے والے پسند ہیں، ہارنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوجی شکست پاکستان نے دی اور سفارتی دھچکا امریکا نے دیا ہے، بھارتی مخالفت کے باوجود ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے، جیو پولیٹیکل حالات میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر مشاہد حسین سید عاصم منیر کی نے کہا کہ کہ ٹرمپ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ