میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روک کر دونوں جوہری طاقتوں کو تجارت کی راہ پر گامزن کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے پاکستان بہت پسند ہے، وہاں کے لوگ نہایت اچھے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جاری کشیدگی کو “میں نے ختم کروایا اور دونوں کو تجارت پر آمادہ کیا۔”
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ جنگ کے خطرے کے خاتمے پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی فہم و فراست کی بھی تعریف کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور پاکستان کو “دوست ملک” قرار دیا تھا۔
جنوبی ایشیا کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کے باوجود بھارت، صدر ٹرمپ کا وہ اعتماد حاصل نہ کر سکا جو پاکستان نے حاصل کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔