Jasarat News:
2025-08-04@19:44:29 GMT

انٹرلوب نے بونی ڈون کے حقوق حاصل کرلیے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل برآمدی کمپنیوں میں سے ایک انٹرلوب لمیٹڈ کی الحاق شدہ کمپنی ہے نے معروف لیگ ویئر برانڈ بونی ڈون کے عالمی تجارتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔انٹرلوب نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری نوٹس میں بتایا کہ اس سودے میں بونی ڈون برانڈ سے متعلق تمام عالمی ٹریڈ مارکس، اسٹاک اور ای کامرس انفرااسٹرکچر شامل ہیں جو کمپنی کی جانب سے ایک اسٹریٹجک توسیعی قدم ہے۔نوٹس کے مطابق ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے خوش ہیں کہ انٹرلوب لمیٹڈ کی الحاق شدہ کمپنی ٹیکسٹائل حب بی وی نے بونی ڈون بی وی سے بونی ڈون برانڈ حاصل کرلیا ہے، جو ایک معروف اور معتبر لیگ ویئر برانڈ ہے۔ انٹرلوپ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بونی ڈون

پڑھیں:

سندھ: آصفہ بھٹو نے بے گھر سیلاب متاثرین کو ملکیتی حقوق دے دیئے 

کراچی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیئے۔ نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے گی۔ یہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ وقار، اختیار اور سلامتی کی علامت ہے اور یہ آنے والی نسلوں کیلئے بھی ہے۔ دوسری  طرف خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے، دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیل کی جگہ کچھ دنوں میں کس کمپنی کے سروس اسٹیشنز نظر آئیں گے؟
  • لڑاکا طیارہ بنانیوالی کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال، پیداوار متاثر
  • گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
  • جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • حسینہ کی معزولی کے ایک سال بعد بھی بنگلہ دیش منقسم کیوں؟
  • نشاط گروپ اور چیری انٹرنیشنل کا اشتراک، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی شروعات
  • پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے
  • سندھ: آصفہ بھٹو نے بے گھر سیلاب متاثرین کو ملکیتی حقوق دے دیئے 
  • سندھ میں سیلاب کیوجہ سے گھروں سے محروم ہونیوالوں کو ملکیتی حقوق مل گئے