سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا جب کہ اس کی برانڈ ویلیو 1.1ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 34فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں جدت اور عمدہ کارکردگی کیلئے سعودیہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
ایک سرکردہ اور آذاد برانڈ ویلیو ایشن کنسلٹنسی ادارے ”برانڈ فنانس“نے اس گروتھ کو2025کیلئے عالمی سطح پر ایئر لائنز برانڈز پر اپنی جامع سالانہ رپورٹ میں بھی تسلیم کیا ہے۔
اس عمل میں برانڈ کی ویلیو ایشن کے تعین کیلئے مختلف عوامل پر غور کیا جاتا ہے، جس میں کاروباری کارکردگی،اسٹریٹجک اقدامات اور مسافروں کے تاثرات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
اس سنگ میل کے حصول میں اہم کامیابیوں میں سعودیہ گروپ کا ایئر بس کے ساتھ 105طیاروں کی خریداری کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ BLVD رن وے تھیم پارک کی تعمیر، اسکائی ٹریکس کی جانب سے سال2024کیلئے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز دیا گیا۔
ترجمان سعودیہ ائیر نے کہا کہ پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شاندار شرح،اور مسافروں کے شاندار سفری تجربے کیلئے متعدد ایوارڈ نے سعودیہ کی ساکھ اور مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔