Jasarat News:
2025-08-04@23:39:49 GMT

سعودی عرب کو ایکسپو 2030ء کی میزبانی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

سعودی عرب کو ایکسپو 2030ء کی میزبانی مل گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ایکسپو 2030 ء کی میزبانی کی رجسٹریشن فائل کو حتمی منظوری مل گئی ۔ یہ منظوری بین الاقوامی نمائشوں کے دفتر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دی گئی، جو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ اس منظوری کے ساتھ ہی سعودی وفد کو ایکسپو کا پرچم بھی باقاعدہ طور پر حوالے کر دیا گیا۔ سعودی وفد کی قیادت ریاض رائل کمیشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو انجینئر ابراہیم بن محمد السلطان نے کی۔ اجلاس میں وفد نے رجسٹریشن فائل کے اہم نکات پیش کیے، جو کہ سعود ی عرب کے وژن کی عکاس ایک جامع دستاویز ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اتھارٹی نے سی پی پی اے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی 

مالی سال2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کیلئے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا ۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ  780 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبریں ، ترجمان ریلویز کی وضاحت آ گئی

حکام نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ 2300 ارب روپے کم ہو کر 1600 ارب روپے رہ گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے سے 200 ارب روپے سرکلر ڈیٹ کم ہوا، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بند ہونے سے 18 ارب روپے کا فرق آیا ہے۔

حکام  کے مطابق ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز میں بھی کمی ہوئی ہے، تمام ڈسکوز کی بجلی کی کھپت میں اوسطا 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی فروخت کم ہوئی ہے۔

اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

کل سے 10اگست تک شدید بارشوں کا امکان ،  سیلاب کی وارننگ،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی  رپورٹ جاری

حکام نے کہا کہ حکومت ڈائریکٹ سبسڈی اور کراس سبسڈی میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے،  بنکوں سے 1275 ارب روپے کا قرضہ لے کر واپسی کیلئے کوئی الگ سرچارج نہیں لگے گا، اوور بلنگ کے معاملہ پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف انکوائری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔

حکام کے مطابق لیسکو کے متعدد افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے، الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ صوبوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ دو صوبوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں صرف 3 روز میں 17 افراد کے سر قلم
  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ، ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا
  • ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر
  • گاڑی میں کھاناملنے کے انتظارمیں بیٹھے ڈاکٹرمیاں بیوی چل بسے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے: ایرانی سفیر
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ: ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا، اظہارِ تشکر
  • مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر قرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
  • پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
  • دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد