مصنوعی ذہانت انسانوں کی جگہ لے سکتی ہے: اے آئی گاڈ فادر جیفری ہنٹن
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
مصنوعی ذہانت (AI) کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور معروف کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ 10 سے 20 فیصد امکانات ہیں کہ یہ مستقبل میں انسانوں کی جگہ قابض ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اس شعبے کے خطرات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ہنٹن گوگل کے سابق نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں 2018ء میں کمپیوٹنگ کا نوبیل سمجھا جانے والا ٹرننگ ایوارڈ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دو طرح کے خطرات رکھتی ہے، میں اکثر کہتا ہوں کہ 10 سے 20 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ہمیں ختم کر دے، یہ میری دل کی بات ہے جو اس خیال پر مبنی ہے کہ ہم ابھی بھی ان مشینوں کو بنا رہے ہیں اور ہم کافی ذہین ہیں، امید ہے کہ اگر کافی ذہین لوگ تحقیق کریں تو ہم کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ لیں گے جس سے اے آئی ہمیں نقصان نہ پہنچائے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے جھوٹی اور غلط معلومات پیدا ہو رہی ہیں، جعلی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز آسانی سے بنائی جا سکتی ہیں، اس کا استعمال کر کے اسکیمز اور دھوکا دہی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، جیسے کسی شخص کی ویڈیو میں آواز اور لب و لہجہ بدل کر فریب دینا۔
ہنٹن کے مطابق ہم ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں، دنیا کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جس میں اے آئی پر مزید تحقیق، حکومتوں کی طرف سے ضوابط، اے آئی سے لیس فوجی روبوٹس پر عالمی پابندی شامل ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت اے آئی
پڑھیں:
اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، اگر اس کی ہٹ دھرمی کو نہ روکا گیا تو نہ صرف غزہ بلکہ دنیا بھر کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔ مسلمان ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔
صدر اردوان نے کہاکہ اسرائیل یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اسے کوئی جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتا، مگر اس کی کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربریت اب ان ممالک تک پہنچ چکی ہے جو ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے، جس میں قطر بھی شامل ہے۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ امید ہے کہ آج کے اجلاس سے عالمی برادری کو ایک دو ٹوک پیغام جائے گا۔ ان کے مطابق نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل مذمت ترک صدر رجب طیب اردوان عرب اسلامی سربراہی اجلاس قطر یکجہتی وی نیوز