ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں جج کے روبرو بیان دیا تھا کہ اس نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا ہے تاہم جج نے کہا تھا کہ مقدمے میں مدعی متاثرہ شخص نہیں ہے اور دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار سلمان فاروقی نے موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا کی جنگیں: پاکستانی کسان کا مقام بمقابلہ بھارتی کسان سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی 2 گھنٹے طویل نشست؛ کیا باتیں ہوئیں، کیا طے پایا؟ ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-1
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 6500 کلو جعلی دودھ فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم گلفام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ دودھ اللہ کی نعمت ہے ، اور اس کے نام پر جعلی دودھ فروخت کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسے کام میں ملوث ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناقص دودھ فروخت کرنے والے ملزمان کے کیس میں تو وکیل کو بھی نہیں آنا چاہیے۔