سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب نیو پر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب نیو پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک سفر سے قبل چیف جسٹس سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ جنرل اسٹینڈنگ آرڈر میں ججز کی چھٹیوں اور تعطیلات کے حوالے سے ضابطہ کار طے کر دیا گیا ہے۔
ایس او پی کے مطابق چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظور یا مسترد کرنے اور ضرورت پڑنے پر واپس بلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ججز کو ہر قسم کی چھٹی کے لیے پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی اور معقول وجہ دینا بھی لازمی ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے، جب کہ ججز کو چھٹی کے دوران اپنا موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
ایس او پی کے مطابق صرف سرکاری دوروں کی صورت میں وزارت خارجہ کو پروٹوکول کے لیے درخواست دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظور سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکا میں شان دار پذیرائی پر بھارتی گھبراہٹ عیاں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی، امریکی اخبارکا دعویٰ آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس
پڑھیں:
بانی کا بیرون ملک جانے پر راضی والا شوشہ تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے: گنڈا پور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک بجانے پر راضی ہونے کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔ اگر انہوں نے ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک کر لی ہوتی، اس طرح کے شوشے تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے چھوڑے جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کی حکومت اور ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں یہ سب باتیں ہمارے مخالفین کی ہیں۔ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ آپریشن مسئلہ کا حل نہیں، پہلے بھی آپریشن سے کامیابی نہیں ملی‘ سب سے پہلے ہمیں افغانستان سے تعلقات ٹھیک کرنا پڑیں گے۔ لوگوں کے اعتماد کے بغیر جنگ لڑ سکتے اور نہ جیت سکتے ہیں۔ مسائل پر کھل کر بات نہ ہو تو چھوٹا مرض کینسر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا ضروری ہے۔ جب تک امن نہیں ہو گا ترقی نہیں ہو سکتی۔ عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔