شارع فیصل پر ڈمپر ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور کمسن بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آنے والے مہلک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ رات 3 بجے شارعِ فیصل پر ایک ریت سے بھرے ڈمپر کے حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ویگو میں 5 افراد سوار تھے۔ خوش قسمتی سے گاڑی کے ڈرائیور، اس کے ساتھ بیٹھی خاتون اور پیچھے بیٹھی ایک اور خاتون محفوظ رہے، تاہم پیچھے والی نشست پر بیٹھی ایک خاتون اور ایک سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈمپر اور ویگو ڈالا اس وقت تھانہ شارع فیصل کے باہر موجود ہیں، تاہم حادثے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچی جاں بحق ڈمپر شارع فیصل کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچی جاں بحق شارع فیصل کراچی
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ہری پور کے صدر جہاں زیب خان اور سابق امیدوار حلقہ این اے 18 ارم فاطمہ نے ملاقات کی اور حلقے کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
کے پی گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کے ساتھ ہری پور میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر نے تنظیمی امور میں دلچسپی لی اور پارٹی کو فعال بنانے میں کارکنوں اور عہدیداروں کو مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل میں پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی کارکنوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔