ایران سے اب تک تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
(جاری ہے)
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ایران سے اب تک تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں جن میں طلباء بھی شامل ہیں کو تفتان کی سرحدی کراسنگ کے علاوہ اشک آباد، باکو اور بغداد کے راستے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔ ترجمان نے اس حوالے سے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصل خانوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر، دوست اور پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-10
کوئٹہ (آن لائن) ایف آئی کے عملے نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 29 افغان شہریوں اور 21 پاکستانیوںکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 29 افغان شہریوں کو 2 ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا حراست میں لیے گئے افغان شہریوں میں 12 مرد، 4 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، چھاپہ مار کارروائی تربت ضلع کیچ کے علاقے میں عمل میں لائی گئی، مذکورہ افغان شہریوں کو گاڑی کے ذریعے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے کارروائی کرکے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 21 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے اور وہاں سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔