ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ کیا ۔
نمائندگان چیمبرز و ٹریڈ یونینز نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن اگلے سال چیمبرز کے ساتھ کروائے جائیں ،ایف پی سی سی آئی عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع سے مشاورتی عمل میں بہتری آئیگی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشا نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں توسیع کیلئے کابینہ یا پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے ، معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھایا گیا ہے ، امید ہے بزنس کمیونٹی کو مثبت خبر ملے گی ۔وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال نے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تجارت کے ویژن کے تحت ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اصلاحات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او کا کردار قابل تعریف ہے، رولز کی اپ گریڈیشن سے یقینی بنا رہے ہیں کہ خواتین اور سمال چیمبرز کی آواز کو سنا جا سکے ، ہم نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو بحال کرنا ہے،اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ٹی او نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کے حوالے سے جامع مشاورت کی ہے، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کے حوالے سے تمام ٹریڈ باڈیز کو سنا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے ، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اعتماد میں لینے کی مکمل تائید کرتے ہیں، فیڈریشن ٹریڈ آرگنائزیشنز کی بہتری اور معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ مشاورتی سیشن میں بڑے شہروں میں ڈی جی ٹی او کے ریجنل آفس قائم کرنے کی تجویز دی گئی جس پر ڈی جی ڈی جی ٹی او بلال خان پاشا نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں ایف پی سی سی آئی آفس میں ڈی جی ٹی او کے ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے،بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کا حصہ بنایا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 2500 سے زائد کمپنیوں کی شرکت ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی ایک سال توسیع ٹریڈ یونینز
پڑھیں:
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے: ترک صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں نے خطے کی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی نہ روکی گئی تو غزہ اور پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا، مسلمان ملکوں کی طرف سے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی قابل ستائش ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل کی جارحیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر تک پہنچ گئی۔
ترک صدر نے کہا کہ امید ہے آج کے اجلاس میں پوری دنیا کے لیے واضح پیغام جاری کیا جائے گا، نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے میں افراتفری پھیلانے پر عمل پیرا ہے۔