ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کے الیکشن اگلے سال چیمبرز کے ساتھ کروائے جائیں ، مدت میں ایک سال توسیع سے مشاورتی عمل میں بہتری آئیگی، نمائندگان
ایف پی سی سی آئی الیکشن میں توسیع کیلئے کابینہ یا پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ، معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھایا گیا ہے ،ڈی جی ڈی جی ٹی او
اسلام آباد ()ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ کیا ۔ نمائندگان چیمبرز و ٹریڈ یونینز نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن اگلے سال چیمبرز کے ساتھ کروائے جائیں ،ایف پی سی سی آئی عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع سے مشاورتی عمل میں بہتری آئیگی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشا نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں توسیع کیلئے کابینہ یا پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے ، معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھایا گیا ہے ، امید ہے بزنس کمیونٹی کو مثبت خبر ملے گی ۔وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال نے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تجارت کے ویژن کے تحت ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اصلاحات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او کا کردار قابل تعریف ہے، رولز کی اپ گریڈیشن سے یقینی بنا رہے ہیں کہ خواتین اور سمال چیمبرز کی آواز کو سنا جا سکے ، ہم نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو بحال کرنا ہے،اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ٹی او نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کے حوالے سے جامع مشاورت کی ہے، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کے حوالے سے تمام ٹریڈ باڈیز کو سنا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے ، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اعتماد میں لینے کی مکمل تائید کرتے ہیں، فیڈریشن ٹریڈ آرگنائزیشنز کی بہتری اور معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ مشاورتی سیشن میں بڑے شہروں میں ڈی جی ٹی او کے ریجنل آفس قائم کرنے کی تجویز دی گئی جس پر ڈی جی ڈی جی ٹی او بلال خان پاشا نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں ایف پی سی سی آئی آفس میں ڈی جی ٹی او کے ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے،بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کا حصہ بنایا جائے ۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریڈ آرگنائزیشن رولز ایف پی سی سی آئی ایک سال توسیع مشاورتی سیشن بزنس کمیونٹی ٹریڈ یونینز کے حوالے سے ڈی جی ٹی او کہا کہ
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو