راولپنڈی کے مکینوں کے مسائل جلد حل ہوں گے،حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو درپیش تمام مسائل جلد حل ہوں گے،سڑکوں و گلیوں کی تعمیر،پانی و گیس جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار حنیف عباسی نے جمعرات کو مسلم لیگ ہاو س اقبال روڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر یونین کونسل 15 اور 20 کے چیئرمین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ راولپنڈی کی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں عزت بخشی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر کو حلقہ کی عوام نے گیس، پانی، بجلی، صفائی و سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ تنگ و خستہ حال گلیوں کو بہتر بنایا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی کے محلوں کی تنگ گلیوں کو بہتر و خوبصورت بنانے کے ساتھ سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت میں رپورٹ جمع کروائیں اور عوام کو درپیش تکالیف کو جلد از جلد ختم کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حنیف عباسی
پڑھیں:
بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب نعیم حنیف نے ’آر این این ٹی وی‘ کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں صبا قمر کے کسی شخص کے ساتھ ذاتی تعلقات سے متعلق دعوے کیے تھے۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کو دل پر لے لیا، سوشل میڈیا سے کنارہ کشی
ویڈیو میں صحافی نے الزام لگایا کہ 2003 سے 2004 کے دوران صبا قمر ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں، اور وہ لاہور کے والٹن روڈ پر اسی شخص کے فراہم کردہ مکان میں مقیم تھیں۔
نعیم حنیف نے مزید دعویٰ کیاکہ تعلقات خراب ہونے کے بعد یہ شخص اداکارہ کو ہراساں کرنے لگا اور صبا قمر جنگ کے دفتر بھی گئی تھیں۔
صبا قمر نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور انسٹاگرام اسٹوری پر قانونی نوٹس کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نعیم حنیف نے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جھوٹے، توہین آمیز اور سنسنی خیز بیانات دیے، جو ان کی شہرت اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
نوٹس میں صبا قمر کی قومی اور بین الاقوامی خدمات، بشمول بطور یونیسف پاکستان نیشنل ایمبیسیڈر برائے حقوق اطفال کردار کو اجاگر کیا گیا۔
اس کے علاوہ صحافی پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے عورت مخالف رویے اور اشاروں پر مبنی تبصروں کے ذریعے اداکارہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو کم تر دکھانے کی کوشش کی۔
صبا قمر نے قانونی نوٹس میں 7 روز کی مہلت دی ہے کہ نعیم حنیف ان مطالبات پر عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔
اداکارہ نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کے علاوہ مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ پوڈ کاسٹ تمام پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے، عوامی معافی جاری کی جائے اور مستقبل میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کسی بھی قسم کے بیانات یا تبصروں سے گریز کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ الزامات صبا قمر صحافی ہرجانے کا نوٹس وی نیوز