پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کو فی الفور جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) تفصیلی اعلامیہ جاری کر چکا ہے، جس میں تمام پہلوؤں کو واضح کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 18 مارچ کا آپریشن افغان عوام یا فوج کے خلاف نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان
ترجمان نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت اب پوری دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان مسلسل عالمی فورمز پر اس معاملے کو اجاگر کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے ایران سے متعلق سوال پر واضح کیا کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست اور برادر ہمسایہ ملک ہے۔ انہوں نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق خبروں کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
ترجمان کے مطابق ایران کے زاہدان اور مشہد میں قائم پاکستانی قونصلیٹ پاکستانی شہریوں کے انخلا کے عمل میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن بنائی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت بیرون ملک قتل و غارت، مداخلت اور غیر ملکی علاقوں پر قابض ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ رابطے میں رہا ہے۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ معاملہ سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے گا۔
ترجمان نے سوال کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی جارحیت ایران پاکستان ترجمان دفتر خارج جوہری ہتھیاروں سے پاک شفقت علی خان مشرق وسطیٰ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت ایران پاکستان ترجمان دفتر خارج جوہری ہتھیاروں سے پاک شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ سے پاک کہا کہ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔