پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کر لیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔

محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا تھا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سڈنی سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا تھا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد رضوان بی بی ایل

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم